شین ژو-24 خلائی مشن میں پاکستانی خلاباز شامل، چین کے خلائی سٹیشن پر جانے والا پہلا غیر ملکی ہوگا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز شین ژو-24 انسان بردار خلائی مشن کے عملے میں پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر شامل ہوگا۔
مختصر مدت کی خلائی پرواز مکمل کرنے کے بعد پاکستانی خلا باز شین ژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔
چین کے خلائی سٹیشن پر پہلے غیر ملکی مہمان کی آمد کے ساتھ یہ مشن ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کی مشترکہ خلائی پرواز کا پہلا موقع ہوگا۔
فروری 2025 میں چین اور پاکستان نے اسلام آباد میں خلا بازوں کے انتخاب، تربیت اور چینی خلائی سٹیشن کے مشنز میں شرکت سے متعلق تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد پاکستان سے خلا بازوں کے انتخاب کا عمل باضابطہ طور پر شروع کیا گیا۔
انتخاب اور جانچ پڑتال کے 3 سخت مراحل مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے 2 متبادل خلا بازوں کا انتخاب کیا گیا۔ چین میں تمام تربیتی مراحل مکمل کرنے اور جائزے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان میں سے ایک خلا باز انسان بردار خلائی مشن میں حصہ لے گا جبکہ دوسرا بطور متبادل خلا باز خدمات انجام دے گا۔



  تازہ ترین   
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
جے ڈی وینس کی آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر