چین نے مصنوعی ذہانت پر مبنی طبی عکس بندی کے لئے اخلاقی رہنما اصول جاری کر دیئے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ چین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی طبی عکس بندی کی تحقیق کے لئے اخلاقی رہنما اصول جاری کئے ہیں، جن کا مقصد اس ٹیکنالوجی کے الگورتھم کی تیاری، آزمائشی تصدیق اور طبی استعمال کو منظم کرنا ہے۔
اے آئی پر مبنی طبی عکس بندی میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور الٹراساؤنڈ کی تصاویر کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے ڈاکٹروں کو بیماریوں کی نشاندہی اور تشخیص کا عمل بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم اس ٹیکنالوجی میں بڑی مقدار میں حساس طبی معلومات استعمال ہوتی ہیں، جس کے باعث رازداری متاثر ہونے، طریقہ کار میں جانبداری اور ذمہ داری کے تعین میں مشکلات جیسے خطرات موجود ہیں۔
سائنس و ٹیکنالوجی کی اخلاقیات کے متعلق کمیٹی کی ذیلی طبی اخلاقیات کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ان رہنما اصولوں میں 6 بنیادی اصول وضع کئے گئے ہیں جن میں انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا، انصاف کو فروغ دینا، انسانی خودمختاری کا احترام، رازداری اور ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانا، سلامتی اور موثر نگرانی کو یقینی بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا شامل ہیں۔ رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کی صحت سے متعلق مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
رہنما اصولوں کے تحت محققین کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ تحقیق میں شامل افراد کو مکمل معلومات دے کر رضامندی حاصل کریں جبکہ شرکاء کو کسی بھی وقت اپنی اجازت واپس لینے کا حق حاصل ہوگا۔
رہنما اصولوں کے مطابق حتمی ذمہ داری انسانوں ہی پر عائد ہوگی۔ اے آئی سے حاصل ہونے والے نتائج کو حتمی تشخیص کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار ڈاکٹروں کے پاس رہے گا۔
رہنما اصولوں میں اے آئی ماڈلز کی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے اور طریقہ کار میں انصاف کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ تربیتی اعدادوشمار میں عدم توازن کے باعث تشخیص میں پیدا ہونے والی جانبداری کو کم کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر