پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، جس کے لیے وفاقی وزیر مصدق مسعود ملک کو نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جہاں تہذیبی مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان  نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی او کے پلیٹ فارم پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، مصدق مسعود ملک اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر