نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گادی آئزن کوٹ سے اپیل کی ہے کہ ملک میں سیاسی اختلافات اور بائیکاٹ ختم کرکے قومی مفاہمت اور اتحاد کی حکومت قائم کی جائے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو درپیش بڑے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی حکومت ناگزیر ہے، محدود حکومت ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر مقابلہ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ایک بار پھر اپنا جوہری پروگرام بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل کو اس وقت سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج ایران کی جانب سے درپیش ہے اور اس خطرے کا مستقل خاتمہ قومی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے، لازمی فوجی بھرتی کے معاملے کو بھی مل کر حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں مشترکہ حکومت تشکیل دی جائے تاکہ ملک کو درپیش سکیورٹی اور دیگر اہم مسائل سے نمٹا جا سکے۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر