امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر ٹرانسپورٹ نے بھی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ ملک میں فضائی ٹریفک مکمل طور پر معمول پر آگئی ہے، پرانے نظام سے نئے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام پر منتقلی کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش کے وقت 500 طیارے فضا میں موجود تھے، تاہم فضائی بحران کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کو جدید بنانے کے لیے کانگریس سے اضافی فنڈز طلب کیے گئے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال سے استعمال ہونے والے پرانے مواصلاتی آلات کی تبدیلی ناگزیر ہے۔ اب تک 69 فیصد پرانے مواصلاتی آلات کو نئے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام سے تبدیل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کی جدید کاری کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے جا رہے۔ امید ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں اس اہم منصوبے کی تکمیل کے لیے مل کر کام کریں گی۔ 



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر