ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نے بحری ناکہ بندی کے ذریعے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی دھمکیاں دے کر جنگی جرائم کے ارتکاب کا کھل کر اعتراف کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بیان ایرانی عوام کو بھوک سے دوچار کرنے کی کھلی دھمکی قرار دیا، روبیو نے کہا تھا ایرانیوں کو کھانا تو کھانا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کئی دہائیوں سے پابندیوں، دھمکیوں، دہشت گردی اور فوجی جارحیت کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، نئی پابندیاں بھی اسی پالیسی کا تسلسل ہیں۔

اسماعیل بقائی نے امریکی حکمت عملی کو تاریخی غلطیوں کی تکرار قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ماضی کی ناکامیوں سے سبق سیکھنے کے بجائے اپنی پالیسیوں کو نئے ناموں سے دہرا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر