امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا میں مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث 13000 سے زائد پروازیں معطلی کا شکار ہو گئیں، امریکا میں فضائی آمدورفت ساڑھے چار گھنٹے بند رہنے کے بعد پروازوں کی روانگی کا عمل بحال ہونا شروع ہو گیا جبکہ دنیا بھر میں 26 ہزار سے زائد پروازیں التوا کا شکار ہوئیں۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) نے امریکا بھر میں گراؤنڈ اسٹاپ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی آپریشنز کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

امریکا میں ساڑھے چار گھنٹے فضائی آمدورفت بند رہنے سے 15 لاکھ سے زائد مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، مسافر طیارے پارک کی جگہ بھی کم پڑ گئی۔ 

سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مائیکروسافٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ سائبر حملے کا بھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، صورتحال درست سمت میں آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، گراؤنڈ اسٹاپ کے دوران تمام ٹیلی کام اور ریڈار سروسز معطل نہیں ہوئیں۔

اس سے پہلے امریکی وزیر ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر تمام پروازوں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملک میں فضائی آپریشنز کی معطلی کی بنیادی وجہ مواصلاتی نظام میں خرابی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مواصلاتی نظام میں خرابی کے پیچھے سائبر حملے کا تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی وزیر داخلہ نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، نظام میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

امریکی حکام کے مطابق نائن الیون حملوں کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب ملک گیر سطح پر پروازوں کی روانگی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنوری 2023ء میں بھی امریکا کی تمام داخلی پروازیں 2 گھنٹے سے کم وقت کیلئے معطل کی گئی تھیں۔

دوسری جانب امریکی کانگریس نے گزشتہ سال مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے 12 ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم منظور کی تھی، امریکی وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی ذمہ داری خود لے لی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال نائن الیون حملوں جیسی نہیں، بلکہ صرف مواصلاتی نظام میں خرابی پیدا ہوئی ہے، متاثرہ نظام کی بحالی اور فضائی آپریشنز معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

فضائی نظام میں خرابی کے باعث ہزاروں پروازیں متاثر

امریکا میں آپریشن معطل ہونےسے ایشیا، یورپ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر میں 26 ہزار سےزائد پروازیں التوا کا شکار ہوئیں، تین ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں اور 15لاکھ مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر ایجنسی کا بتانا تھا کہ ایف بی آئی کی جانب سے بھی معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہوم لینڈ سکیورٹی چیف مارک وین مولن کا کہنا ہے کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مارک وین مولن کا کہنا تھا کہ تمام پروازوں کا ریکارڈ موجود ہے، ائیر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی خرابی کے باعث پروازیں روکی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی نظام میں خرابی کے حوالے سے اے آئی اور سائبر حملے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم یہ کوئی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں ہے، گراؤنڈ اسٹاپ کسی سکیورٹی خطرے کی وجہ سے نہیں لگایا۔



  تازہ ترین   
امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع
خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر