روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس

برسلز(نیشنل ٹائمز) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے، یورپ کو نہ صرف مذاکرات بلکہ اہم فیصلوں میں بھی مؤثر کردار ملنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کایا کالاس کا کہنا تھا کہ روس زیادہ سے زیادہ مطالبات منوانے کے لیے دھمکیوں اور الٹی میٹم کا راستہ اختیار کرتا ہے، مغرب کی جانب سے ہر رعایت کے بعد روس اپنے مطالبات میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ روس مذاکرات میں مخالف فریق کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے تاکہ اپنی شرائط منوا سکے۔

کایا کالاس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے خارجہ اور سکیورٹی امور میں ان کی نمائندگی کی حمایت کی ہے۔

کایا کالاس نے مزید کہا کہ روس انہیں یورپ کی نمائندہ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا، تاہم یہ فیصلہ کرنا روس کے اختیار میں نہیں کہ یورپ کی نمائندگی کون کرے گا۔ 



  تازہ ترین   
امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع
خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر