گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان

پشاور(نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ہر ماہ تقریباً 9 کلو گرام سونا نکالا جا رہا تھا جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی میں 12 سیاست دان ملوث ہیں، سہیل آفریدی کے بھائی سمیت پی ٹی آئی کے رہنما بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہیں، سینیٹر خرم ذیشان، سابق صوبائی وزیر آفتاب عالم بھی ملوث تھے، جمعیت علمائے اسلام کے متعدد رہنما بھی غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہیں، غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیرقانون کانکنی میں ملوث افراد کےخلاف زیروٹالرینس ہوگی، صوبے میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز منسوخ کیے جا رہے ہیں اور تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ڈیڈلائن دی کہ سونےکی کان کنی کرنے والے لیز ہولڈر اور ٹھیکیدار ایک ہفتے کے اندر متعلقہ علاقوں سے اپنی بھاری مشینری ہٹالیں، مشینری نہ ہٹائی گئی تو ایک ہفتے بعد کارروائی ہوگی اور مشینری ضبط ہوگی، پہلے مجسٹریٹ مشینری ضبط کرکے 30 ہزار جرمانہ کرتے تھے جبکہ قانون میں جرمانہ 5 لاکھ روپے ہے، اس کی بھی تحقیقات ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی مائننگ میں 8 ہزار 350 ٹریکٹر، ٹریکٹر ٹرالیاں، ایک ہزار 730 ہیوی ڈمپرز اور بڑی تعداد میں مزدور استعمال ہو رہے تھے، کوہاٹ میں معدنیات کے دو بلاکس سی اور ڈی ہیں جبکہ ایک مائننگ بلاک 4 ارب 92 کروڑ روپے کی لیز پر دیا گیا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا نےکہا غیر قانونی کانکنی سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل ہو رہا تھا اور یہ پیسہ دہشتگردی اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کرنے والے عناصر دہشتگردوں کو بھتہ دیتے اور ان سے تحفظ حاصل کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا اور اس دوران پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی کان کنی کا سلسلہ ختم کیا تاہم آپریشن کے بعد واپس آنے والی پولیس فورس پر فتنہ الخوارج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی اور 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے، پولیس نے جوابی کارروائی میں 11 خوارج کو ہلاک کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے انکشاف کیا کہ کوہاٹ کے دو بلاکس میں 8 ہزار 350 ٹریکٹر، 3 ہزار 660 ایکسکیویٹر اور 1600 ڈمپر استعمال ہو رہے تھے، غیر قانونی مائننگ سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا، جبکہ ہر ماہ 90  کلوگرام تک سونا نکالا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہنا تھا کہ خوارجی کمانڈر مقامی افراد سے 8 لاکھ روپے جبکہ غیر مقامی افراد سے 40 لاکھ روپے تک بھتہ وصول کرتے تھے، غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں پر فتنہ الخوارج نے حملہ بھی کیا، جن عناصر نے ماضی میں سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی، غیر قانونی کان کنی اور معدنی وسائل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے چیکنگ مزید سخت کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر