نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر امن، انسانی وقار اور سماجی ہم آہنگی کیلئے سنگین خطرہ ہیں، نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا مقابلہ اجتماعی ذمہ داری ہے، اسلام رحمت، رواداری، عدل، اعتدال اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں اظہارِ رائے کے ساتھ ذمہ داری بھی لازم ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد، تقسیم، بداعتمادی اور تشدد کو فروغ دیتا ہے، پاکستان مختلف مذاہب، مسالک اور ثقافتوں پر مشتمل متنوع معاشرہ ہے، بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک افہام و تفہیم کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور انسانی وقار کی ضمانت دیتا ہے، قومی اتحاد، باہمی احترام اور رواداری ہی ہماری اجتماعی قوت ہیں، علمائے کرام، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور نوجوان نفرت انگیز بیانیوں کے خاتمے میں فعال کردار ادا کریں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کا تدارک صرف قانون سے نہیں، تعلیم اور اخلاقی تربیت سے بھی ممکن ہے، اختلافات کو نفرت نہیں بلکہ باہمی فہم و ادراک اور مکالمے سے حل کیا جانا چاہیے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، اتحاد اور خوشحالی سے نوازے۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر