توانائی چیلنجز:کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنیکا فیصلہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) حکومت سندھ نے توانائی کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت قائم کفایت شعاری کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار اور مکیش کمار چاولہ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سرکاری افسران کو فراہم کیے جانے والے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد حصہ فوری طور پر گراؤنڈ کیا جائے گا۔ البتہ آپریشنل گاڑیاں، پولیس موبائلز، ایمبولینسز، فائر بریگیڈ اور دیگر ضروری گاڑیاں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گی۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں کے ایندھن میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی تاکہ ایندھن کے غیر ضروری استعمال کو روکا جا سکے ۔ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے ) کو سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں۔



  تازہ ترین   
سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد، راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے
ایران کی اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں جنگجوؤں نے امریکی طیارہ مار گرایا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ
توانائی تنصیبات، بندرگاہوں پر معمولی حملہ بھی ہوا تو جواب تباہ کن ہوگا، ایران
مجتبیٰ خامنہ ای کے پہلے پیغام کے بعد ٹرمپ آگ بگولا، ایران کو شرپسند سلطنت کہہ دیا
مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی کوئی لائف انشورنس نہیں دیں گے، نیتن یاہو
پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں تیل کے جہاز فجیرا سے کراچی منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر