پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں تیل کے جہاز فجیرا سے کراچی منتقل

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لٹر تیل کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔
پی این ایس سی کے حکام نے تصدیق کی کہ دونوں جہازوں نے مقررہ مقدار میں تیل لے کر کراچی کی بندرگاہ پر کامیابی کے ساتھ پہنچایا، فجیرا میں حالیہ دنوں میں جہازوں پر حملوں کے بعد یہ محفوظ منتقلی انتہائی ضروری تھی۔وزیر میری ٹائم جنید انور نے کہا کہ جہازوں کی محفوظ منتقلی کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں، وزارت خارجہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ خلیج فارس میں پھنسے ہوئے جہازوں کو نکالنے کے لیے ایران سے رابطے کیے جائیں۔پی این ایس سی حکام کے مطابق یہ تیل ملکی ضروریات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بروقت دستیابی توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کر رکھی ہے اور ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ نے اپنے پہلے پیغام میں بھی یہی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند رہنی چاہئے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر