توانائی تنصیبات، بندرگاہوں پر معمولی حملہ بھی ہوا تو جواب تباہ کن ہوگا، ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈ کوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی توانائی تنصیبات یا بندرگاہوں پر معمولی سا بھی حملہ ہوا تو اس کا سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے کہا کہ ایسی کسی کارروائی کی صورت میں خطے میں موجود تیل و گیس کے تمام اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، خصوصاً وہ تنصیبات جن میں امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کے مفادات وابستہ ہیں۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ حملے کی صورت میں پورے خطے میں تیل و گیس کے مراکز کو آگ لگا کر تباہ کیا جا سکتا ہے۔قبل ازیں سیکرٹری ایرانی قومی سلامتی کونسل علی لاریجانی نے بھی کہا تھا کہ ایران کی بجلی تنصیبات پر حملہ ہوا تو پورا خطہ آدھے گھنٹے میں اندھیرے میں ڈوب جائے گا، اندھیرے کی صورت میں امریکی فوجیوں کیلئے حالات مزید خطرناک ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی صلاحیت ایک گھنٹے میں تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے عالمی تیل سپلائی روکی تو بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر