سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد، راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد،راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈرونز گرائے جانے کے حوالےسےسوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کے بعد اس حوالے سے وفاقی وزارت اطلاعات نے باقاعدہ بیان جاری کیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردوں کے 2 ڈرونز کو کامیابی سے گرا دیا گیا، اس دوران فوجی یا کسی دوسری تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق ڈرونز کے ملبےسے معمولی نقصان ہوا ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر وفاقی دارالحکومت کی فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کی موجودگی کی اطلاعات کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کو عارضی طور پر معطل کرنے کا دعوٰی کیا جا رہاتھا۔

تاہم یہ اطلاعات سامنے آنے کے چند لمحے بعد تمام آپریشنز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی فضائی حدود میں ایک ڈرون دیکھا گیا جس کے فوراً بعد حفاظتی اقدامات کے تحت فضائی حدود کو چند منٹوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرون کو فوری طور پر ناکارہ بنا کر فضا کو کلیئر کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کہا گیا کہ ڈرون مقامی سطح کا معلوم ہوتا ہے، تاہم اس کے افغانستان سے آنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشنز میں معمولی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی، جس کی وجہ کچھ ناگزیر آپریشنل وجوہات تھیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب ایئرپورٹ پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام پروازیں اپنے مقررہ وقت پر آپریٹ ہو رہی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے حوالے سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر