مجتبیٰ خامنہ ای کے پہلے پیغام کے بعد ٹرمپ آگ بگولا، ایران کو شرپسند سلطنت کہہ دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجتبیٰ خامنہ ای کے پہلے پیغام کے بعد آگ بگولا ہوگئے، ایران کو شرپسند سلطنت کہہ دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اہم ہے، تہران دنیا کو تباہ کر سکتا ہے اور میں ایسا نہیں ہونے دوں گا، عالمی توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے امریکا کو کافی فائدہ ہوا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا دنیا میں سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، اس لئے جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہم بہت زیادہ پیسہ کماتے ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہم اپنے شہدا خصوصاً مناب سکول کے شہدا کا بدلہ لئے بغیر نہیں رہیں گے، دشمن کو ایرانیوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا۔مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو بند رکھا جائے گا، دشمن پر دباؤ ڈالنے کیلئے آبنائے ہرمز کو بند رکھنا چاہئے، ایرانی رہنماؤں اورعوام کے درمیان رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ میراعہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضا کر رہا ہے، دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دیں گے۔مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں، ایرانی عوام کا اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا، ہمیں اپنے دشمن کوشکست دینی ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا تھا کہ ایرانی فورسز نے دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیا، دشمن جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو 10 رمضان کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا، مشکل وقت میں ایرانی عوام نے ہمیشہ بہتر فیصلے کئے، ایرانی فورسز نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر