مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ فریقین مستقل جنگ بندی قائم کریں اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں، ایران کے جوہری مسئلے کے پر امن حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر سفارتکاری کے تعطل نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تنازع کا پائیدار حل سفارت کاری کے آزمودہ اصولوں کو اپنانے پر مضمر ہے، پاکستان کا آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔



  تازہ ترین   
سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد، راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے
ایران کی اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں جنگجوؤں نے امریکی طیارہ مار گرایا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ
توانائی تنصیبات، بندرگاہوں پر معمولی حملہ بھی ہوا تو جواب تباہ کن ہوگا، ایران
مجتبیٰ خامنہ ای کے پہلے پیغام کے بعد ٹرمپ آگ بگولا، ایران کو شرپسند سلطنت کہہ دیا
مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی کوئی لائف انشورنس نہیں دیں گے، نیتن یاہو
پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں تیل کے جہاز فجیرا سے کراچی منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر