آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں ہے، اویس لغاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں ہے،موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہورہی ہے،5 کلو واٹ سولرسسٹم کی قیمت ہمارے اندازے کے مطابق پچھلے 2 سال کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھاآئی ایم ایف نے ہم سے ایساکوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ کچھ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہ رہے ہیں جس سے قیمتوں میں کمی ہوگی۔ عوام سے درخواست کرتاہوںکہ وہ کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ بجلی کی بچت کی جا سکے۔ ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 2 سے 3 روپے زیادہ ہوجاتے ہیں جب کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنایا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے۔ گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا ختم کرنے کی تجویز زیر غور بتائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً نصف ہوسکتی ہے،گراس میٹرنگ میں صارفین سے بجلی سی پی پی اے کے ریٹ پر خریدنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیاں گراس میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین کو بجلی حکومتی ریٹ پر بیچیں گی۔ گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی ہے، گراس میٹرنگ پالیسی حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جاسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر