حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی کی شرح بھی بڑھا دی۔

حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 13 روپے 91 پیسےفی لٹر کا اضافہ کیا گیا، پٹرول پر لیوی اضافے کے بعد 117روپے41 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پرپٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسےفی لٹرکردی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن کم کرکے 7 روپے 75 پیسے کر دیاگیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے96 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس سے نئی قیمت 287 روپے 54پیسے سے گر کر 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اس کے برعکس جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن جیٹ 53 روپے 11 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے، جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے 55 پیسے سے بڑھا کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر