واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)سربراہ نیٹو جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا۔
اٹلانٹک کونسل میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ نیٹو جنرل مارک روٹے کا کہنا تھا کہ یورپ کا دفاع درحقیقت امریکا کے دفاع سے بھی جڑا ہوا ہے، یورپ اور امریکا میں قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیئے جائیں گے، حالیہ امریکی کارروائی نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسلسل چوکنا رہنا ضروری ہے۔
مارک روٹے کا مزید کہنا تھا کہ یورپ خود پہ انحصار بڑھا رہا ہے لیکن امریکا نیٹو اتحاد کا مرکزی ستون رہے گا۔



