ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کو بھیجی گئی تجویز پر تہران کا جواب آج متوقع ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی فوج ختم ہوگئی، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے، آگے دیکھتے ہیں ایران سے متعلق کیا ہوتا ہے، معاملات آگے نہ بڑھے تو دوبارہ پراجیکٹ فریڈم کی طرف جاسکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، ساتھ کچھ دوسری چیزیں بھی شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کا اس سے پہلے کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں جنگ بندی 3 دن سے زیادہ طویل ہو سکتی ہے، روس یوکرین جنگ میں ہر ماہ ہزاروں فوجی لقمہ اجل بن رہے ہیں، میں اس قتل و غارت کو ہر صورت روکنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ روس یوکرین جنگ بندی میں بڑی توسیع دیکھنا چاہتا ہوں، تین روزہ جنگ بندی شروعات ہے، اس جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہوں۔

دوسری طرف ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کی جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی، ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پرتیار ہیں اور صورتحال پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

علاوہ ازیں امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک ثالثوں کے ذریعے ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک ماہ پر محیط مذاکراتی عمل شروع کیا جا سکتا ہے، اس عمل کا مقصد جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ بتایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر