بیجنگ، تہران(نیشنل ٹائمز) ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کر دیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے پریٹوریا پر ایرانی وزیر کیلئے سرخ قالین بچھانے اور بیجنگ کے ساتھ قریبی تعلقات کے خواہاں ہونے کے الزام کے بعد ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر تنقید کا جواب دیا ہے۔
ایکس پر پوسٹ میں جنوبی افریقہ میں امریکی سفارت خانے نے کہا جنوبی افریقہ کے لوگوں کو دیکھنا چاہیے کہ ان کی حکومت کس کے ساتھ کھڑے ہونے کا انتخاب کر رہی ہے۔
اس کے جواب میں چین کے سفیر وو پینگ نے کہا بیجنگ جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا اور اسی احترام اور شائستگی کی توقع رکھتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سفارتخانے نے بھی اس پر تبصرہ کیا کہ ویل سیڈ، یعنی درست کہا۔



