شیر افضل مروت کا معاملہ اتنا سیریس نہیں، پارٹی کوئی بھی فیصلہ لے سکتی ہے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کا معاملہ اتنا سیریس نہیں، پارٹی کوئی بھی فیصلہ لے سکتی ہے اور اسے تبدیل بھی کر سکتی ہے ،پی ٹی آئی کے اندر فیصلوں کے لئے ایک نظام موجود ہے کچھ لوگ وقتی ناراض ہوتے ہیں ، دھاندلی غیر مرئی قوتیں نہیں کرتیں، ہمیں معلوم ہے کن طاقتوں نے کردار ادا کیا اور آر اوز کو باہر نکالا، الیکشن کمیشن خواہ کچھ بھی کہے لیکن یہ تمام چیزیں سب کے سامنے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اپنا مینڈیٹ واپس لینے کیلئے یہ اعتراف کرلینا چاہیے کہ الیکشن والے دن بہت بڑی فاش غلطی ہوئی، اس غلطی کا ازالہ یہ ہے کہ تمام جماعتیں، فریقین اور مقتدرہ بیٹھیں اور کہیں کہ غلطی ہوگئی، ہم نے پاکستان کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے، ان کی رائے کو دھتکارا ہے اور پھر یہ مان کر ایک نے الیکشن کی جانب جایا جائے۔ دھاندلی غیر مرئی قوتیں نہیں کرتیں، ہمیں معلوم ہے کن طاقتوں نے کردار ادا کیا اور آر اوز کا باہر نکالا، الیکشن کمیشن خواہ کچھ بھی کہے لیکن یہ تمام چیزیں سب کے سامنے ہیں۔اگر مخصوص نشستوں پر فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا تو کیا سینیٹ انتخابات کا سارا معاملہ دوبارہ سے ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، اگر آئین کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دی جاتی ہیں تو قومی اسمبلی میں صورتحال بدل جائے گی، سینیٹ کا الیکشن بھی متاثر ہوگا۔ا نہوںنے کہا کہ یہ کلیدی نوعیت کا معاملہ ہے جس سے ہمارے پوری پارلیمانی نظام کی تشکیل نو ہوگی۔انہوںنے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ اتنا سیریس نہیں، پارٹی کوئی بھی فیصلہ لے سکتی ہے اور اسے تبدیل بھی کر سکتی ہے ،پی ٹی آئی کے اندر فیصلوں کے لئے ایک نظام موجود ہے کچھ لوگ وقتی ناراض ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ہو گی تو وہ بھی کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ ہم ہر سفیر سے ملیں گے ،ان سے تعلق رکھیں گے ،وہ پارٹی جوسمجھتی ہو کہ آئندہ اس اس کی حکومت آسکتی ہے وہ کیو ں امریکی سفیر سے نہیں مل سکتے ۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر