نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

نوشکی(نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر سمیت 8افراد کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمہ ایس ایچ او سٹی نوشکی اسد اللہ بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیاجس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
سانحہ نوشکی کے مقتولین کی تدفین گزشتہ روز ان کے روز آبائی علاقوں میں کر دی گئی تھی۔نوشکی میں ہونے والا افسوسناک واقعہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این ایچ 40 پر نوشکی سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر سلطان چڑھائی کے مقام پر پیش آیا تھاجہاں دہشتگردوں نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی کوچ کو زبردستی روک کر شناخت کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو اتارا اور اپنے ساتھ لیجا کر کچھ فاصلے پر قتل کیا تھا۔

خیال رہے کہ سانحہ نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز اداکردی گئی تھی اور ان کی تدفین بھی ان کے آبائی علاقوں میں کردی گئی تھی۔ گزشتہ روز کوئٹہ پولیس لائنز میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے چھ افراد کا تعلق منڈی بہاو¿الدین سے بھی تھا جبکہ دہشت گردوں کی بربریت کا شکار ہونے والے واثق فاروق کا تعلق وزیر آباد سے ہے۔
یاد رہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو قتل کردیا تھا۔ تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی تھیں، مقتولین کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئی تھیں۔جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاوٴالدین، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے۔کوئٹہ پولیس لائنز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو آبائی علاقوں میں روانہ کیا گیا تھا۔ سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے چھ افراد کا تعلق منڈی بہاو¿الدین کے نواحی گاوٴں چک فتح شاہ سے تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر