افغانستان ، بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے میں 4 افراد ہلاک ، 28 زخمی

پل خمری(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان کے ضلع بغلان مرکزی میں بارود سے بھری ایک فوجی گاڑی پھٹنے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان احمد جاوید بشارت نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی گاڑی اغوا کرنے کے بعد اسے بارودی مواد سے بھر دیا اور اس گاڑی کو گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے مزاحمتی ضلع بغلان مرکزی میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے نتیجے میں ایک عام شہری سمیت 4 افراد ہلاک اور 20 عام شہریوں سمیت 28 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ آس پاس کی متعدد دکانیں اور رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔طالبان عسکریت پسند گزشتہ ایک ماہ سے کابل سے 160 کلومیٹر شمال میں واقع صوبائی دارالحکومت پل خمری کے قریب آنے اور شورش زدہ ضلع بغلان مرکزی پر قبضہ کرنے کیلئے لڑ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر