بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی سے متعلق فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی بروقت علاج نہ ملنے پر پریشان نظر آئے۔فرینڈ آف دی کورٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر عارف نے آنکھ کا معائنہ کیا لیکن علاج کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ 5ماہ سے وکلا سے بھی ملاقات نہیں ہوئی، انہیں سردیوں میں ایک چھوٹا ہیٹر ملتا ہے، بانی کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں ان کے سیل میں حبس ہوجاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مچھر اور کیڑے مکوڑے آنے کی بھی شکایت کی، عمران خان نے گرمیوں میں ٹھیک سے سو نہ پانے کا بھی شکوہ کیا، بہنوں اور رشتہ داروں سے ملاقات نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔بانی کے مطابق انھیں گرمیوں میں ریفریجریٹر کی سہولت بھی میسر نہیں، بانی کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں ملنا والا کول باکس مؤثر نہیں ہوتا، ان کے بقول انہیں گرمیوں میں 2، 3 بار فوڈ پوائزننگ ہوئی، گرمیوں میں ریفریجریٹر کی سہولت میسر نہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی ملاقات کے دوران واضح طور پر بروقت علاج نہ ملنے پر پریشان نظر آئے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں میں پانی تھا جسے بار بار صاف کر رہے تھے۔رپورٹ میں عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ بانی کی آنکھ میں خون کے لوتھڑے (بلڈ کلاٹ) کی تشخیص ہوئی جس کے باعث شدید نقصان ہوا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے پانی بہہ رہا تھا جسے وہ بار بار صاف کر رہے تھے۔بانی نے بتایا کہ دو سال سے دانتوں کا معائنہ بھی نہیں کرایا گیا، بانی نے بتایا کہ ان کی عمر کے مطابق باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ نہیں کرائے جا رہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں موجود ٹی وی فعال نہیں ہے، وکلاء سےملاقات کے بغیرشفاف ٹرائل کا بنیادی حق متاثرہورہا ہے، عدالت وکلاء سے ملاقات کے معاملے پرمداخلت کرے۔سفارش کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلخانہ کےساتھ بلاتعطل ملاقاتیں کرائی جائیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل سےمچھروں اورحشرات کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں ریفریجریٹرجیسی بنیادی ضرورت بھی فراہم کی جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر