صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریڈیو سے وابستہ تمام پیشہ ور افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو اعتماد، شمولیت اور سماجی ہم آہنگی کا مؤثر ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جدید ذرائع ابلاغ کی تیز رفتار ترقی کے باوجود ریڈیو کی اہمیت آج بھی برقرار ہے اور یہ عوام تک مستند معلومات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیو پاکستان 26 زبانوں میں نشریات کے ذریعے قومی آواز کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، جو ملک کے مختلف علاقوں اور ثقافتوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو عوامی خدمت اور معتبر معلومات کی علامت ہے اور روزمرہ زندگی میں عوام کا قابلِ اعتماد ساتھی ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ریڈیو اور مصنوعی ذہانت کا باہمی تعلق مستقبل کی نئی راہوں کی نوید ہے، نئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ استعمال سے ریڈیو کے ادارے مزید مضبوط اور مؤثر ہو سکتے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ نوجوان سامعین میں بھی ریڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو اس میڈیم کی ہمہ گیر افادیت کا ثبوت ہے، ریڈیو نہ صرف ثقافتی اظہار کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ قومی مکالمے کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ریڈیو کے فروغ اور اس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر