سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام’ دنیا مہر بخاری‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے باجوہ کو اس وقت کہا آپ نے جو میرے خلاف کیس بنایا میرا رب حساب لے گا، جنرل (ر) باجوہ نے اُس وقت کہا کہ وہ کیس میں نے نہیں بنایا تھا، اُس تقریب میں میری باجوہ سے تلخی ہوئی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ خبر سنی ہے کہ جنرل (ر) باجوہ گرے ہیں لیکن یہ اُدھوری خبر ہے، واش روم میں گرنے سے اتنی گہری چوٹ نہیں آسکتی۔وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر فرینڈ آف کورٹ کی حیثیت سے جیل ملاقات کرنے گئے، سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا، یہ سپریم کورٹ کا اپنا ایک اعتماد ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا موقف ہےبانی پی ٹی آئی کوتمام سہولیات میسرہیں، محمود اچکزئی نے بانی سے ملاقات بارے ابھی تک عدالت سےرجوع نہیں کیا،8 فروری کی کال پر یہ کچھ نہیں کر سکے، عوام اب اِس طرح کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پرآئیں گے اس دن ملاقات بھی ہو جائے گی، اُنہیں فی الحال ملاقات نہیں لانگ مارچ یا موت چاہیے، وہ جب مہم جوئی سے واپس آجائیں پھر ملاقات بھی ہو جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر