غزہ کی تعمیر نو، حماس کا مالی امداد وصول کرنے پر اصرار

غزہ(نیشنل ٹائمز)ایک طرف عالمی برادری اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں اس شرط کے ساتھ شرکت کی خواہش مند ہے کہ بین الاقوامی امدادی رقوم حماس تک نہ پہنچیں ، دوسری طرف غزہ کی پٹی پر کنٹرول رکھنے والی تنظیم اس موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کہ مالی امداد اس کے ہاتھوں سے ہو کر گزرے۔گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن اپنے بیان میں واضح کر چکے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غزہ کے لیے امداد حماس تک نہ پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی رقوم فلسطینی اتھارٹی اور آزاد اداروں کے حوالے کی جائیں گی۔دوسری جانب اسرائیل میں کئی ذمے داران یہ باور کرا چکے ہیں کہ وہ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے امدادی رقوم حماس کے ہاتھوں میں نہ جائیں ،، وہ اس رقم سے فائدہ اٹھا کر ایک بار پھر خود کو ہتھیاروں سے لیس کرے گی۔اسرائیلی وزیر خزانہ یسرائیل کاتس یہ کہہ چکے ہیں کہ “ہمیں امریکا اور دیگر اہم فریقوں کے ساتھ رابطہ کاری کی ضرورت ہے تا کہ یہ جان سکیں کہ حماس کو مالی امداد استعمال کرنے سے کس طرح روکا جا سکتا ہے”۔اسی طرح اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز بھی گذشتہ روز اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ تعمیر نو کے واسطے مختص مواد کو حماس تک پہنچنے سے روکنے کے راستے تلاش کیے جائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر