ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان(نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت پانچ اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ہو گئے۔دوسری جانب واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر