سندھ حکومت کی ترک کمپنی کو کراچی میں الیکٹرک بسیں لانےکی دعوت

کراچی (نیشنل ٹائمز): سندھ حکومت نے ترک کمپنی کوکراچی میں یورپی معیارکی الیکٹرک بسیں لانے کی دعوت دے دی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن سے ترکش کمپنی البیارک کے ڈائریکٹر جمیل شن اوجاک نے ملاقات کی ۔ شرجیل میمن نے ترکش کمپنی کے ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن شہر ہے جہاں بزنس کے بہترین مواقع موجود ہیں، کراچی میں ریڈ لائن، اورنج لائن ، پیپلز بس سروس اور یلو لائن کے تحت جدید بی آر ٹی سسٹم کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے ترکش کمپنی کے ڈائریکٹر کو دھابیجی فری اکنامک زون میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت بھی دی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ترکش کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سمیت دیگر آپشن پرکام کرنےکے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر ترکش کمپنی نےکہا کہ پاکستان میں کام کرنے پر انہیں فخر ہے، چاہیں گے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کام کریں ۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر