میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مسلح افواج نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا، میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف کارروائی میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا، شدید زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل محمد شہید نے ہمت اور عزم کا دامن نہ چھوڑا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی بے مثال شجاعت اور لازوال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، میجر طفیل محمد شہید کی جرات اور فرض سے غیر متزلزل وابستگی نئی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، میجر طفیل محمد شہید کو ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کا مزید کہنا تھا کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو قوم اور مسلح افواج کا خراجِ عقیدت، شہدا کی قربانیاں وطن کے دفاع اور قومی جذبے کی روشن مثال ہیں، شہدا کی بہادری اور حب الوطنی کا ورثہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید کی 68ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دفاعِ وطن کی تاریخ میں ایک لازوال باب رقم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال کی حیثیت رکھتی ہے، ہمارے یہ عظیم سپوت آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے مضبوط محافظ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کو یوم شہادت پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے لکشمی پور کے میدان میں جرات اور شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے شدید زخمی حالت میں بھی پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا، آخری سانس تک دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

تحصیل بوریوالہ میں میجرطفیل محمد شہید (نشان حیدر) کےمزار پر خصوصی تقریب ہوئی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

میجرجنرل نعمان منظوراعوان نےمیجر طفیل محمد شہید کے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر