محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کے لیے سول اعزازات دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف کیٹیگریز میں 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اپنے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے، جبکہ شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، چاروں صوبوں کے نمائندوں نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر