خواجہ آصف نے ہفتے میں دو تعطیلات کی تجویز دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے میں دو تعطیلات کی تجویز دے دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھرمیں ہفتہ،اتوار پوری تعطیل ہو، ہفتہ،اتوار تعطیل اور جمعہ کوآدھا دن کام ہو، یعنی ہفتےمیں ساڑھے چار دن کام ہو۔انہوں نے کہا کہ کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے، اس طرح سڑکوں پر ٹریفک کم ہو گی،تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی، ان اقدامات سے کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔واضح رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ہفتے کے روز تعطیل کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت نے اسے بعد میں بحال کردیا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر