امجد صابری کے بیٹے کونسیPSL ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری نے پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں بتادیا۔حال ہی میں مجّدد صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات پوچھے۔سیشن کے دوران ایک صارف نے مجّدد صابری سے پوچھا کہ ’پی ایس ایل 6 میں آپ کی پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟‘صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مجّدد صابری نے کہا کہ ’کراچی کنگز اُن کی پسندیدہ ٹیم ہے۔‘ایک صارف نے پوچھا کہ ’آپ کو اسلام آباد اور لاہور میں سے کونسا شہر زیادہ پسند ہے؟اس سوال کے جواب میں مجّدد صابری نے کہا کہ ’مجھے سب سے زیادہ کراچی پسند ہے۔‘یاد رہے کہ امجد صابری کے انتقال کے بعد اُن کے اہلخانہ لاہور میں رہائش پذیر ہوگئے ہیں، لاہور میں رہنے کے باوجود بھی وہ اب بھی کراچی سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جیسے اُن کے والد کیا کرتے تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر