اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی تیاری کر رہی ہے، ابھی بھی ان کے پاس وقت ہے بند گلی میں نہ جائیں، وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، اس بار یہ نہیں ہوگا کہ وہ آئیں اور ملک 10 سے 20 روز کیلئے بند ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کے زیادہ تر لوگ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتے، ابھی وقت ہے اس بند گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو، اس طرح کے ڈراموں سے کوئی چیز حاصل نہیں ہو سکتی، اس بار مستقل لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مشورہ ہے اپنا اور اپنے لوگوں کا نقصان نہ کریں، سومنات والی بڑھکوں سے فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ کیلئے آتے ہیں تو اس دفعہ کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پھر بھی دھرنے کیلئے آتی ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، پی ٹی آئی والوں کو خود معلوم نہیں کہ ان کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ان کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اپ کا ہے تو وہ کل رات بھی ہوا، بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے قانون کے مطابق ہر چیز کریں گے، ان کے کہنے پر بانی کا چیک اپ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی والوں کو بانی کے چیک اپ سے متعلق بتانے کی ضرورت نہیں، بڑھکیں مارنے والوں کو بولنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنگو کے شہداء کے جناروں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ کوئی وزیر شریک ہوا، سیاسی اختلافات جتنے مرضی ہوں، لیکن اتنی انتہا پر جاتے نہیں دیکھا، جنازے میں شرکت نہ کرنا، کیا یہ لوگ اتنے بے حس ہوگئے ہیں۔ 

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ سے منسلک ہے، عوام نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو نئے صوبے ضرور بنیں گے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کے لیے اسلام آباد مارچ کا عندیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر