اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی

لاہور (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری کی جا رہی ہے، تاہم اس بار اسلام آباد کو کئی روز تک بند نہیں ہونے دیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے حالات سب کے سامنے ہیں، ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوان صرف ہمارے یا ان کے نہیں بلکہ پاکستان کے شہید ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے سیاسی اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی وزیر شہیدوں کے جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آپ اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ نہ خود اور نہ ہی کوئی وزیر شہیدوں کے جنازے میں گیا۔
محسن نقوی کے مطابق پی ٹی آئی کے بیشتر لوگ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتے اور انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ ان کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا علاج قانون کے مطابق ہوگا، ان کی مرضی کے مطابق نہیں، جبکہ گزشتہ روز بھی عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی کوشش کرنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موجود ہے اور اس پر من و عن عمل درآمد کرایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ بند گلی میں جانے سے گریز کیا جائے اور ایسی صورتحال پیدا نہ کی جائے جہاں واپسی کا راستہ باقی نہ رہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کے پاس جو بھی قانونی راستہ ہوگا، وہ اختیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی آئے اور ملک 10 یا 20 دن کے لیے بند ہوجائے، بلکہ مستقل لائحہ عمل بنایا جائے گا اور وفاقی حکومت اس معاملے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ بھڑکیں مارتے ہیں، انہیں مارنے دیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ معیشت کے معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے۔ ان کے مطابق عالمی مارکیٹ کے حساب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ کئی ممالک میں پیٹرول دستیاب ہی نہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وفاقی وزیر نے درست کہا کہ ایک ہزار روپے میں بھی پیٹرول نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک جہاز کے پیچھے ہر شخص جان مار رہا ہے۔
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ملک میں نئے صوبے ضرور بنیں گے۔ ان کے مطابق نئے صوبوں کا معاملہ بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کے لیے اسلام آباد مارچ کا عندیہ
مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر