آئین کو تحلیل کرکے عمران خان کو پھر سے وزیراعظم بنادیا گیا،شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج تک عمران نیازی کے عارضی وزیراعظم بننے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، آئین کو تحلیل کرکے عمران خان کو پھر سے وزیراعظم بنادیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کس حیثیت میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے، یہ معاملات کا حل نہ نکلا توملک کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں جو معاملہ ہے اس میں اپوزیشن پر الزام ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عسکری قیادت میں اس فیصلے میں شامل ہے، عسکری قیادت سامنے آئے، عوام جاننا چاہتی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کو اقامہ پر نا اہل قرار دیا گیا اور ٹرائل ہوا، آج ملک کا آئین توڑا جارہا ہے، کیا اس کا کوئی جواب دینے والا کوئی ہے؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کی یہ ذمہ داری نہیں کہ اس کا نوٹس لے، ملک کی اپوزیشن پر الزام لگا کہ بیرون ملک سے مل کر سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور اسپیکر منصوبہ بندی کے تحت آئین توڑ رہے ہیں، ملک کے اعلیٰ عسکری حکام کو اس میں شامل کیا گیا، کیا سپریم کورٹ کی ذمہ داری نہیں کہ اس بات کا نوٹس لے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تالے لگے ہیں، تاریں لگی ہوئی ہیں، کیا اقتدار کی ہوس میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ اسمبلیوں کی پروا نہیں، نہ ہمیں آئین اور نہ ہی قانون کی پروا رہی ہے، آج کسی کو پروا ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، آج کسی کو پروا ہے کہ ڈالر کہاں جارہا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج صوبائی اسمبلی کا اسپیکر اجلاس نہیں ہونے دے رہا، صوبائی اسمبلی کا اسپیکر خود وزیر اعلیٰ کا امیدوار ہے، قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر آئین توڑے تو درست ہے، صوبائی اسمبلی کا اسپیکر اجلاس بلانا چاہے غلط ہے، یہ کونسا انصاف ہے؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں نہ آئین کو کچھ سمجھا جا رہا ہے، نہ عوام کو، ہر گزرتے دن کے ساتھ آئین کی پامالی ہورہی ہے، آج اٹارنی جنرل کس حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہورہا ہے، حکومت نہیں تو پھر اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں کس کی نمائندگی کررہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے افسران سے گزارش کرتا ہوں وہ کسی جماعت کے نوکر نہیں، کسی غیر قانونی حکم کی تعمیل نہ کریں ورنہ کل جواب دہ ہونا پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے مسائل کو حل کون کرےگا، اس کی ذمے داری کس کی ہے، دیکھنا پڑے گا جھوٹے الزامات کس نے لگائے، آئین کس نے توڑا، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کس نے نہ ہونے دی، جب تک ان کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیاجائے گا، ملک کےحالات درست نہیں ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر