عمران خان تم ”مامے“ لگتے ہو پاکستان کے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ کو کوئی شرم نہیں آئی، آپ نے جہانگیرترین کی بیٹیوں کے خلاف پرچے کٹوا دیے، جیو نیوز کے مطابق علیم خان نے کہا کہ آپ کو کوئی شرم نہیں آئی کہ اپنے مخلص ساتھی کوجیل میں ڈال دیا، ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن آپ کو بتائی گئی، جوآپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن، دوسرے غدار ہیں، آپ کیا ملک کے مامے ہیں۔تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کی دوستفرح بی بی نے بہت رشوت لی، علیم خان نے کہاکہ میرے ذرائع نے بتایا ہے وہ بھاگ گئی ہے،علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فیملی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا،ان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی نے یہاں بہت رشوت لی ہے، فرح بی بی ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث ہے، فرح بی بی پاکستان سے بھاگ چکی ہیں،علیم خان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی کے شوہر بھی بھاگ چکے ہیں، فرح بی بی پیسے کس کو پہنچاتی تھیں، بیوروکریٹ پکڑے جائیں گے تو سب سامنے آجائے گا۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 183 ارکان میں سے آپ کو کوئی ایک بندہ پسند نہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ جسے آپ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتے ہیں 183ووٹ ڈال دو۔علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسے لے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں، مجھے آپ پر اور ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ آپ کے گھر امریکی سفیر سے ملا تھا کیا وہ غداری تھی، علیم خان نے کہاکہ آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر