نیب کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے والے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کو بری کر دیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نیب کی طرف سے خود پر بنائے گئے جھوٹے کیس میں ممکنہ گرفتاری اوراس صورت ہونے والی ذلت سے بچنے کے لیے خودکشی کرنے والے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کو اسکی موت کے کم و بیش تین سال بعد باالآخرانصاف مل گیا اور اسے احتساب عدالت نے نئے نیب آرڈیننس مجریہ 2021 کی روشنی میں بری کردیا۔ مقامی اخبارمیں اعزاز سید کی شائع خبر کے مطابق بریگیڈئیر اسد منیر نے 16 مارچ 2019 کو نیب راولپنڈی کے روئیے کیخلاف احتجاجا ڈپلومیٹک انکلیو میں واقعے اپنے فلیٹ کے کمرے کی چھت سے لٹک کرخودکشی کی تھی اوراپنے آخری خط میں نیب کے روئیے پرافسوس کے ساتھ اپنی بے گناہی کا ذکر بھی کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ اسی کیس میں ایک اورملزم حسین کے وکیل عمران شفیق نے اس نمائندے کو بتایا کہ معززعدالت کے جج محمد اعظم خان نے ان کی طرف سے محمد حسین کی بریت کی درخواست پر بات کرتے ہوِئے کہا کہ یہ نیب کا کیس نہیں بنتا اسے کسی اورجگہ بھیج دیں۔ عمران شفیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اس کیس میں سی ڈی اے اور دیگر ادارے بھی تحقیقات کرچکے مگرکسی کو بریگیڈئیر اسد منیر مرحوم سمیت کسی بھی ملزم کے خلاف کسی فائدے کے حصول کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔عمران شفیق ایڈووکیٹ ماضی میں خود بھی نیب پراسیکیوٹرکے طورپرخدمات انجام دیتے رہے ہیں مگر2019 میں ہی وہ نیب کے ادارے سے پیشہ وارانہ وجوہات کی بنا پرمستعفی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر