نیب سے غلطی ہوئی، اسد منیر کے اہلِ خانہ کو جواب دینا پڑے گا : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کو اسد منیر کے اہلِ خانہ کو جواب دینا پڑے گا، نیب کم سے کم دو الفاظ ہی کہہ دے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب نے جو کچھ کیا اس کا ان کو جواب دینا پڑے گا، پچھلے کئی سال سے ہم کہہ رہے ہیں کہ نیب نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ نیب نے کاروبار اور معیشت کو تباہ کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل مقدمہ ختم کر دیا، جس کی منظوری چیئرمین نیب نے دی تھی۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نیب میں صرف سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے کیس ہیں، اگلی جو حکومت آئے گی نیب کو بند کرے گی کیونکہ اس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اقتدارکے ساتھ رہے گی یا عوام کے ساتھ۔ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے ق لیگ کو دعوت دی ہے، ق لیگ کے 5 اراکین ہیں، ان کے بغیر بھی تحریکِ عدم اعتماد ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اقتدار کا کوئی شوق نہیں، یہ پہلی حکومت ہے جس نے دعوے کیے تھے کہ احتساب کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر