عالمی بینک کا افغانستان کو 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ 1 ارب ڈالرز کی رقم افغانستان میں یو این ایجنسیز اور این جی اوز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ امدادی رقم افغانستان کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس طالبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کر دی تھی۔عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتِ حال انتہائی تشویش ناک قرار دی تھی۔امداد بند کرنے سے قبل افغانستان میں ورلڈ بینک کے 2 درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر