صوبائی حکومت سندھ میں صحت کارڈ دینے میں رکاوٹ ہے، شاہ محمود

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سندھ میں بھی دینا چاہتے ہیں، صوبائی حکومت رکاوٹ بنی ہوئی ہے، کیا سندھ کی حکومت کو اس میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔شاہ محمود قریشی نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ میں گندا پانی چھوڑ دینا کہاں کی سیاست ہے، جیسے جیسے شعور آئے گا ویسے ویسے تبدیلی آئے گی، سرکاری مشینری بلاول کے تابع ہے، سیاست میں حساب کتاب ہوتاہے، ضرور لیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ساڑھے تین سال کا ہم سے حساب لے لیں، ہم تیارہیں، ہم یہاں اپنی بات کرنے آئے ہیں، تصادم نہیں کرنے آئے، ہم سیاسی کارکن ہیں ،جنگ تو نہیں کرنی، دونوں قافلے آمنے سامنے آنے کے ڈر سے انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2023ء میں سندھ کا نوجوان تبدیلی کا فیصلہ کرچکا ہے،وہ مارچ ضرور کریں ہم تو عوامی رابطہ مہم کر رہے ہیں، آپ پنجاب جارہے ہیں ہم نے روکا ہے ؟ ہمارے سندھ آنے پر آپ کو پریشانی کیوں ہورہی ہے ؟شاہ محمود نے کہا کہ جلسہ شروع ہونے سے قبل خالی کرسیوں کی فوٹیج بنائی جاتی ہے، آج کے دور میں سچ کو چھپانا کسی کے بس کی بات نہیں، ہم نے سندھ کی حکومت کو توقع سے زیادہ پیسہ دیا ہے،پیپلزپارٹی پیسے کا حساب تو دے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرائن اور روس میں مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے ، دعا ہے بہتری نکل آئے،ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہے ،امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ریاض فتیانہ کی تردید آگئی ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی غیرت مند عمران خان کو نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنا روٹ بدل دیا ہے، نوشہروفیروز، ہالانی، کنڈیارو روٹ سے نکال دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر