ملکہ برطانیہ کوروناوائرس سے صحتیاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ الزبتھ دوئم نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا پہلا پیغام شیئر کیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد بکنگھم پیلس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یکم مارچ کو سینٹ ڈیوڈ ڈے کے موقع پر ملکہ کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیاہے۔ملکہ الزبتھ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ’ہمارے تمام فالوورز جو ویلز اور پوری دنیا میں جشن منا رہے ہیں اُنہیں سینٹ ڈیوڈز ڈے مبارک ہو‘۔خیال رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ملکہ کی جانب سے یہ پیغام جاری کیے جانے سے قبل خبر دی تھی کہ ملکہ برطانیہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئی ہیں۔ڈیلی میل نے انکشاف کیا تھا کہ 95 سالہ ملکہ برطانیہ، جوکہ 20 فروری کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں، اُنہوں نے اتوار کو فروگمور کا دورہ کیا اور شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچوں کے علاوہ شہزادی بیٹریس اور ان کی بیٹی کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر