پنجاب میں 85 دن بعد CNG اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں 85 دن بعد سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پہلے ہفتے میں پیر ،بدھ اور جمعہ کو گیس اسٹیشن کھولے جائیں گے اور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن کھلنے سے عوام کو فائدہ ہوگا اور روزگار بحال ہوگا۔
غیاث پراچہ نے بتایا کہ امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی، سوئی گیس حکام کے مطابق گیس کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاور، سیمنٹ، ٹیکسٹائل سمیت دیگر سیکٹرز کو بھی گیس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب میں گھروں کا گیس پریشر بدھ سے بہتر ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر