پی پی عوامی مارچ آج مورو سے سکھر پہنچے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ کے شرکاء آج نوشہروفیروز کے علاقے مورو سے خیرپور اور پھر سکھر پہنچیں گے۔پی پیکے عوامی لانگ مارچ کا آج تیسرا دن ہے،شرکاء نےرات مورو میں قیام کیا، مارچ آج مورو سے سکھر روانہ ہوگا، سٹی بائی پاس پر بلاول بھٹو زرداری عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔مارچ سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ، ناصر شاہ سمیت دیگررہنما بھی خطاب کریں گے، مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے عوامی مارچ کا پڑاؤ آج رات سکھر میں ہوگا۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج رات خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔اس سے قبل مارچ دوسرے دن بدین سے ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ اور قاضی احمد ، نوشہرو فیروز کے علاقے مورو پہنچا ۔مختلف مقامات پر جیالوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا استقبال کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے رات مورو میں سابق صوبائی وزیر ضیاالحسن لنجار کی رہائش گاہ پرقیام کیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر