وزیر اعظم عمران خان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، خورشید شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، گیم اب عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا خون پسینہ نچوڑ کر انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ نے عمران خان کو مجبور کیا کہ وہ عوامی مسائل پر کان دھریں، عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی جتنی قیمتیں بڑھائیں اس کا 10 فیصد بھی کم نہیں کیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ قوم کو بلاول بھٹو کا شکر گزار ہونا چاہیے، جو مسائل کے خلاف عملی میدان میں نکل پڑے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر