وزیراعظم کے پٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کے اعلان پر عوام کا ملا جلا ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کے پٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کے اعلان پر عوام کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، وزیراعظم اگر یہ اقدام پہلے اٹھا لیتے تو اچھا ہوتا۔متعدد افراد نے پٹرول اور ڈیزل میں کمی کی وجہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کو قرار دے دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کے دوران پٹرول اور ڈیزل 10 رو پے لٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے بجلی 5 روپے یونٹ سستی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پاس نوجوانوں کو 30 ہزار روپے انٹرن شپ کے دیے جائیں گے۔عمران خان کی جانب سے آئی ٹی سیکٹر کو 100 فیصد ٹیکس کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ احساس پروگرام کی رقم 12 سے بڑھاکر 14 ہزار روپے کردی گئی ہے۔وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ بجلی پٹرول اور ڈیزل اگلے بجٹ تک مہنگا نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر