خان صاحب! آپ کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین اور جھوٹے وزیر اعظم قرار

بدین (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب! آپ کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین اور جھوٹے وزیر اعظم ہیں۔ عوامی مارچ کے سجاول پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان انتخابات سے قبل عمران کہتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر دوں گا مگر انتخابات کے بعد انہوں نے جن کے پاس روزگار تھا ان کا روزگار چھین لیا، جن کے پاس چھت تھی ان سے چھت چھین لی۔انہوں نے کہا کہ تین سال سے ہر مسئلہ پر عمران خان نے عوام کو بس یہ ہی کہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے مگر خان صاحب سنو لو! اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہو چکا ہے۔ اب عوام نہیں بلکہ آپ گھبرائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو ہم نے ضیاء اور مشرف کا مقابلہ کیا، اب آپ ایک بار پھر ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم ملکر اس سلیکٹڈ کو گھر بھیجیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر