محسن جمیل بیگ کی رہائی اور اداروں کی بندش کے منصوبے کےخلاف احتجا ج پانچویں روز میں داخل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آن لائن و روزنامہ جناح ورکرز کمیٹی کے زیر اہتمام ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کی رہائی اور اداروں کی بندش کے منصوبے کےخلاف احتجاج کا سلسلہ پانچویں روز میں داخل ہوگیا ۔

شدید بارش کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد سمیت پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ ،نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں اور سیاسی و سماجی شخصیت نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین نے ریلی کی شکل میں مارچ کیا اور محسن بیگ کی رہائی، آزادی اظہار رائے کے حق میں اور پیکا ایکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ قیوم گروپ کے سربراہ فقیر حسین بخاری ،نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا ،گروپ ایڈیٹر آن لائن و روزنامہ جناح شمشاد مانگٹ، صدرپارلیمانی رپورٹرزایسو سی ایشن صدیق ساجد،سینئر صحافی کاشف رفیق اور ورکرز ایکشن کمیٹی کے صدر طارق ورک نے کہا کہ ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ آزادی صحافت کے علمبردار کے طور پر حکومت کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں اور پورے ملک کے صحافی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کو جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے

جس کی صحافتی برادری شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے موجودہ حکومت نے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر پابندیاں لگانے کےلئے سازشیں شروع کی ہیں پیکا ایکٹ کا راتوں رات آرڈیننس کے زریعے نفاذ انہیں سازشوں کی ایک کڑی ہے مگر حکومت یہ بھول چکی ہے کہ صحافی ہر دور میں ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اور موجودہ حکومت کے سامنے بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں

انہوں نے کہ اکہ حکومت جب تک ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کے خلاف بے بنیاد مقدمات اورصحافتی اداروں کے خلاف سازشیں بند نہیں کرتی اس وقت تک یہ احتجاجی جاری رہے گا ۔ اس موقع پر مقررین نے گروپ ایڈیٹر آن لائن و روزنامہ جناح شمشاد مانگٹ کیخلاف مقدمات قائم کرنے کی سازشوں کی بھی بھرپور مذمت کی گئی ۔

چیرمین ایکشن کمیٹی طارق ورک نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 28فروری کو پی ایف یو جے نے پورے ملک میں پیکا ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ملک بھر کے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرانے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر