کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر بن گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل رینک پر ترقی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان فوج میں پہلی بار کسی ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے رینک پر ترقی ہوئی ہے، کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل بننے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔کیلاش کمار کا تعلق تھر سےہے اور وہ پہلے ہندو افسر ہیں جنہوں نے لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی۔ کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسرہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر